ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی کی آب ہوا ’خراب‘ زمرے میں

دہلی کی آب ہوا ’خراب‘ زمرے میں

Wed, 24 Oct 2018 00:30:22    S.O. News Service

نئی دہلی،23؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) دہلی میں ہوا کا کوالٹی انڈیکس ’’بہت خراب‘ سطح سے بہتر ہونے کے ایک دن بعد منگل کو ’خراب‘ کے زمرے میں ہی بنا رہا۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈنے صبح 11 بجے شہرکا مجموعی معیاری انڈیکس اے کیو آئی 252 درج کیا۔اے کیو آئی کی سطح 0 سے 50 کے درمیان اچھا سمجھا جاتا ہے۔ 51 سے 100 کے درمیان کا انڈیکس ’تسلی بخش‘ سطح سمجھا جاتا ہے ۔ اور 101 سے 200 کے درمیان اسے ’درمیانہ‘ زمرے میں رکھا جاتا ہے۔ہوا کے معیار کا انڈیکس 201 سے 300 کے درمیان ’خراب‘، 301 سے 400 کے درمیان ’بہت خراب‘ اور 401 سے 500 کے درمیان ’انتہائی سنگین‘ گردانا جاتا ہے۔

قومی دارالحکومت کی آب و ہوا میں پیر کو بہتری کے اشارہ ملے تھے اور یہ ’بہت خراب‘ سے ’خراب‘ کے زمرے میں آ گئی تھی،تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھلسوا کوڑا پھینکے جانے کے مقام میں آگ کی وجہ سے نکلنے والے دھوئیں سے یہ سطح اور بگڑ سکتی ہے۔


Share: